بدترین کارکردگی، وزیر کھیل نے پورے کرکٹ بورڈ کو ہی فارغ کردیا
آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نےسری لنکن کرکٹ بورڈ کو فارغ کر دیا۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق وزیر کھیل کے کرپشن کے الزامات پرکرکٹ بورڈ سے تعلقات خراب تھے، سری لنکن بورڈ کو بھارت کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد فارغ کیا گیا۔
سابق کرکٹر اور 1996 ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے کپتان ارجنا رانا ٹنگا کو سری لنکن کرکٹ بورڈ کا عبوری چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔