اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دو مزید ریکارڈ اپنے نام کیے.
دائیں ہاتھ کے بلے باز پاکستان کے لیے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں وہ اب تک 124 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
بابر اعظم نے 40.66 کی اوسط سے 4148 رنز بنائے ہیں جب کہ ٹی ٹوئنٹی میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 122 رنز ہے انہوں نے پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی میں تین سنچریاں بھی اسکور کی ہیں۔
ان کے بعد دوسرے نمبر پر شعیب ملک ہیں جنہوں نے 123 میچز کھیلے ہیں محمد حفیظ 119 میچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ شاداب خان 104 میچز کھیل چکے ہیں۔
پاکستانی کپتان محمد رضوان 103 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
اس کے علاوہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والے پاکستانی کرکٹر بھی بن گئے۔
آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بابر نے 2 کیچ لیے، جس کے بعد ان کے اس فارمیٹ میں کیچ کی تعداد 52 ہوگئی ہے۔
اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب زیادہ کیچز لینے والے پاکستانی کرکٹر کا اعزاز فخر زمان اور شعیب ملک کے پاس تھا جنہوں نے 50، 50 کیچ کیے.