Thursday, February 27, 2025
Homeکھیلکرکٹبابر اعظم اور محمد رضوان کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں...

بابر اعظم اور محمد رضوان کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی

Published on

بابر اعظم اور محمد رضوان کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو جاری کردہ آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے بلے باز بابر اعظم اور محمد رضوان کو اپنی پوزیشن میں بڑی تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے، بنگلہ دیش کے خلاف اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں عبرتناک شکست ہوئی۔

اس کے نتیجے میں، زیادہ تر پاکستانی کھلاڑیوں نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی پوزیشن میں کمی دیکھی ہے اس وقت ٹاپ ٹین ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

بابر اعظم گزشتہ ماہ بنگلہ دیش کے خلاف دو میچوں کی ہوم ٹیسٹ سیریز میں مایوس کن کارکردگی کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ ٹین کی فہرست سے باہر ہو گئے، جہاں وہ چار اننگز میں معمولی 64 رنز بنا سکے۔

اپنی مایوس کن کارکردگی کے بعد بابر 684 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تین درجے تنزلی کے ساتھ 15ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران دوسری اننگز میں صرف 10 رنز بنانے کے بعد وکٹ کیپر بلے باز رضوان 12 درجے گر کر 678 پوائنٹس کے ساتھ 19 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

دوسری جانب سلمان علی آغا نے 11 درجے کی چھلانگ لگا کر 22 ویں پوزیشن حاصل کی جبکہ کپتان شان مسعود 12 درجے کی چھلانگ لگا کر 51 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

شاہین آفریدی ٹاپ ٹین کی فہرست سے باہر ہو گئے اور اب وہ آئی سی سی ٹیسٹ باؤلنگ رینکنگ میں 14ویں نمبر پر آ گئے ہیں ان کے ساتھی نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی بالترتیب 34 ویں اور 51 ویں نمبر پرہیں۔

Latest articles

پی آئی اے کے زوال کی بنیادی وجہ اوپن سکائی پالیسی ہے، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی رپورٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران کی سربراہی میں...

امریکی شہریت کی قیمت مقرر، ٹرمپ نے گولڈ کارڈ اسکیم متعارف کروادی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں غیر ملکی...

مصر نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کا امریکی منصوبہ مسترد کردیا

مصری حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس منصوبے کو سختی سے...

غزہ مستقبل پر یورپی یونین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا دوبارہ آغاز

اسرائیل کے وزیر خارجہ گیڈون سار نے گزشتہ روز کہا کہ وہ...

More like this