Thursday, January 9, 2025
Homeکھیلقومی اسمبلی میں ارشد ندیم کو سول ایوارڈ سے نوازنے کی سفارش

قومی اسمبلی میں ارشد ندیم کو سول ایوارڈ سے نوازنے کی سفارش

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قراداد منظور کرلی گئی۔ Sports News Urdu

وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی۔قراداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کرتا ہے، ارشد ندیم نے ثابت کیا کہ وسائل کی کمی اور راستے کی دشواریاں راستہ نہیں روک سکتیں ۔ یہ ایوان ارشد ندیم کی سابقہ کامیابی کو بھی احترام سے دیکھتی ہے، یہ ایوان سفارش کرتی ہے کہ صدر مملکت آصف زرداری ارشد ندیم کو سول ایوارڈ سے نوازیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے پاکستان کو 40سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوایا۔
قومی اسمبلی میں ارشد ندیم کو سول ایوارڈ سے نوازنے کی سفارش ایک اہم قدم ہے جس کا مقصد ان کی ملک کے لیے نمایاں خدمات کو تسلیم کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ارشد ندیم، جنہوں نے ایتھلیٹکس میں ملک کا نام روشن کیا، خاص طور پر جیولن تھرو میں، اپنے غیر معمولی کارکردگی کی بدولت قومی سطح پر ایک معتبر شخصیت بن چکے ہیں۔

سول ایوارڈ کی سفارش قومی اسمبلی کے اراکین کی جانب سے پیش کی گئی ہے تاکہ ارشد ندیم کی خدمات کا سرکاری طور پر اعتراف کیا جا سکے۔ اس سے نہ صرف انہیں بلکہ دیگر نوجوانوں کو بھی کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب ملے گی۔

یہ ایوارڈ نہ صرف ان کی موجودہ کامیابیوں کا اعتراف ہو گا بلکہ ان کی مستقبل کی کاوشوں کے لیے بھی ایک حوصلہ افزا پیغام ہو گا، جس سے ملک میں کھیلوں کے فروغ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

Latest articles

سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ...

لکی مروت: نامعلوم مسلح افراد نے اٹامک انرجی سے وابستہ 16 مزدوروں کو اغوا کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد مسلحہ...

ٹوٹنہم اور لیور پول کے میچ کے دوران وی اے آر کے اعلان کے ساتھ انگلش فٹبال میں نئی تاریخ رقم

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹوٹنہم اور لیورپول کے درمیان کاراباؤ...

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، 5 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں 6 مقامات...

More like this