اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایمسٹرڈیم میں اسرائیلی فٹ بال کلب مکابی تل ابیب کے حامیوں پر حملے کیے گئے، یہ حملے اس وقت کیے گئے جب اسرائیلی فٹ بال شائقین ایجیکس کے خلاف یوروپا لیگ کے میچ کے لیے ایمسٹرڈیم گئے تھے ۔ یہ حملے شہر کے مختلف حصوں میں ہوئے اور پولیس کو کئی بار اسرائیلی شائقین کی حفاظت کے لیے مداخلت کرنی پڑی۔
اسرائیل کے وزیر اعظم ڈک شوف نے ان حملوں کی مذمت کی اور اسرائیل کی فوج نے ان حملوں کو “اسرائیلیوں کے خلاف شدید اور پرتشدد واقعات” قرار دیا۔ ایمسٹرڈیم کے میئر اور حکام نے بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی شائقین زخمی ہوئے۔