Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلآسٹریلوی فاسٹ باولر دورہ انگلینڈ سے باہر، متبادل کا اعلان

آسٹریلوی فاسٹ باولر دورہ انگلینڈ سے باہر، متبادل کا اعلان

Published on

spot_img

آسٹریلوی فاسٹ باولر دورہ انگلینڈ سے باہر، متبادل کا اعلان

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق دائیں ہاتھ کے آسٹریلیائی تیز گیند باز نیتھن ایلس اسکاٹ لینڈ کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز اور روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، جو اس ماہ کے آخر میں شیڈول ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایلس گزشتہ ماہ لندن سپریٹی میں دی ہنڈریڈ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے اور اس کے نتیجے میں وہ اسکاٹ لینڈ کے خلاف آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے افتتاحی میچ سے باہر ہو گئے تھے۔

ایلس، کی جگہ ساتھی ریلی میریڈیتھ، جنہوں نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف آسٹریلیا کی7 وکٹوں سے فتح میں دو سال سے زیادہ کے وقفے کے بعد بین الاقوامی سطح پر واپسی کی، اب وہ انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آسٹریلیا کے اسکواڈ کا حصہ رہیں گے۔

انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے ان کے متبادل کا اعلان تاہم مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیتھن ایلس تیسرے آسٹریلوی فاسٹ باولر ہیں جو وائٹ بال یوکے ٹور سے قبل زخمی ہوئے کیونکہ اسپینسر جانسن سائیڈ سٹرین کی وجہ سے باہر ہو گئے تھے جبکہ ہیزل ووڈ کو دائیں پنڈلی میں معمولی تکلیف ہوئی تھی۔

آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: مچل مارش، شان ایبٹ، زیویئر بارٹلیٹ، کوپر کونولی، ٹم ڈیوڈ، ناتھن ایلس، جیک فریزر میک گرک، کیمرون گرین، آرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ (صرف انگلینڈ میچ)، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، ریلی میرڈیتھ (صرف اسکاٹ لینڈ میچ)، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زمپا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this