Saturday, February 8, 2025
Homeانڈیاٰآئی سی سی ورلڈ کپ، ٹاس جیت کر افغانستان کا آسٹریلیا کے...

ٰآئی سی سی ورلڈ کپ، ٹاس جیت کر افغانستان کا آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

Published on

ایسا لگتا ہے کہ افغانستان آج ایک منصوبہ لے کر میدان میں آئی ہے۔ افغانستان کے کپتان کا یہ فیصلہ بلکل ٹھیک ثابت ہوا کہ ان کی ٹیم کا مقصد پہلے بیٹنگ کرنا اور آسٹریلیائی ٹیم کو ایک معقول ہدف دینا ہے۔

افغانستان کے بلے بازوں نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے بیٹنگ کا آغاز انتہائی سست رفتاری سے کیا۔ افغان بلے باز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران ایک ساتھ لمبی اننگز کھیلنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن رحمان اللہ گرباز کی وکٹ گنوانے سے یہ خواب ٹوٹ گیا۔ اننگز کے 8ویں اوور میں وہ اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، ان کا کیچ مچل اسٹارک نے لیا۔ رحمت شاہ نے ابراہیم زردان کے ساتھ جوڑی بنا کر اسکور کو 121 تک پہنچایا جب رحمت شاہ کا کیچ گلین میکسویل کی گیند پر جوش ہیزل ووڈ نے لیا تو انہوں نے 44 گیندوں پر 30 رنز بنائے تھے اور وہ پویلین جا رہے تھے۔ حشمت شاہدی، ابراہیم زردان کو سہارا دینے کے لیے کریز پر آئے لیکن مچل اسٹارک کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔ کوئی بھی افغان بلے باز ابراہیم زردان کے استحکام کا مقابلہ نہ کر سکا جنہوں نے 143 گیندوں پر 129 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، ان کے اسکور میں 3 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 9 اوورز میں 4.33 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ 2 وکٹیں حاصل کیں اور سب سے زیادہ ہینڈی بولر رہے۔ افغانستان کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

ٹیموں کی فہرست۔

آسٹریلیا: ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، مچ مارش، مارنس لیبوشین، جوش انگلیس، گلین میکسویل، مارکس سٹونیس، مچل اسٹارچ، پیٹ کمنز، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ۔
افغانستان: رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، ہشمت شاہدی، رحمت شاہ، عظمت عمزئی، اکرام علی خیل، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، نوین الحق اور نور احمد

Latest articles

ٹرمپ کی کینیڈا پر قبضے کی باتیں حقیقت ہیں، کینیڈین وزیراعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکی...

نوجوان کی محبت میں پاکستان پہنچنے والی امریکی خاتون کو واپس بھیج دیا گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی لڑکے کی مبینہ محبت میں پاکستان پہنچنے والی امریکی...

“بندہ جہلم میں بیٹھ کر واشنگٹن کی بات کرے تو کسی سے پُوچھ ہی لیتا ہے”، حسین حقانی اور فواد چوہدری آمنے سامنے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی امریکی صدر ڈونلڈ...

ٹرمپ کی کینیڈا کو ہتھانے کی دھمکی حقیقت پر مبنی ہے، جسٹن ٹروڈو

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ساتھیوں کو خبردار کیا ہے کہ سابق...

More like this