Australia announces provisional squad for T20 World Cup 2026-AFP
آسٹریلیا نے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی عبوری ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت مچل مارش کریں گے۔
اسکواڈ میں پیٹ کمنز، کیمرون گرین اور کوپر کونولی کی واپسی ہوئی ہے، جو بھارت کے خلاف حالیہ ٹی20 سیریز کا حصہ نہیں تھے دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں ٹریوس ہیڈ، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زمپا اور ٹم ڈیوڈ شامل ہیں۔
چیئرمین سلیکٹر جارج بیلی کے مطابق حالیہ کامیابیوں کی بدولت مختلف کنڈیشنز کے لیے متوازن ٹیم منتخب کی گئی ہے، جبکہ اہم کھلاڑیوں کی فٹنس تسلی بخش ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ عبوری اسکواڈ ہے اور سپورٹ پیریڈ سے قبل تبدیلیاں ممکن ہیں۔
ٹی20 ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہوگا، جہاں آسٹریلیا گروپ بی میں آئرلینڈ، عمان، سری لنکا اور زمبابوے کے خلاف میچز کھیلے گا ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔




