Saturday, January 11, 2025
HomeTop Newsمیکسیکو کوچ پر حملہ: ہونڈوراس کو اگلے ہوم میچ کے لیے پابندی...

میکسیکو کوچ پر حملہ: ہونڈوراس کو اگلے ہوم میچ کے لیے پابندی اور جرمانے کا سامنا”

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب دیسک) تفصیلات کے مطابق کونکاکیف نیشنز لیگ کے ایک میچ میں میکسیکو کے کوچ خاویراگیرے پر تماشائیوں میں سے ایک شخص کی جانب سے پھینکے گئے کین سے سر پر چوٹ لگنے کے بعد ہونڈوراس کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنا اگلا ہوم میچ بغیر تماشائیوں کے کھیلے۔ یہ واقعہ جمعے کو سان پیڈرو سولا میں میچ کے بعد پیش آیا، جب اگیرے اپنے ہم منصب رینالڈو روئیڈا سے ہاتھ ملانے کے لیے جا رہے تھے کہ اچانک ان کے سر پر کین لگا، جس سے ان کے سر سے خون بہنے لگا۔

کونکاکیف، جو شمالی اور وسطی امریکہ میں فٹبال کی گورننگ باڈی ہے، نے پیر کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہونڈوراس فیڈریشن کو میکسیکو کے خلاف 2-0 کی جیت کے دوران مناسب حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہونڈوراس کی قومی ٹیم کو اپنا اگلا ہوم میچ بند دروازوں کے پیچھے یعنی بغیر تماشائیوں کے کھیلنا ہوگا۔

کونکاکیف کمیٹی نے میچ کے دوران میکسیکو کے کوچخاویراگیرے کے رویے کا بھی جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے الگ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

میکسیکو کوارٹر فائنل کے دوسرے مرحلے کی میزبانی منگل کو کرے گا۔

یہ فیصلہ فٹبال میچوں کے دوران کھلاڑیوں اور کوچز کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ اس طرح کے ناخوشگوار واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں۔

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this