Sunday, January 12, 2025
Homeکھیلایشین انڈر۔18 والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے سپر ایٹ مرحلے...

ایشین انڈر۔18 والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے سپر ایٹ مرحلے کا پہلا میچ جیت لیا

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق بحرین میں جاری ایشین انڈر۔18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم نے اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے سپر 8 مرحلے کا پہلا میچ بھی جیت لیا، جس کے ساتھ ہی پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات روشن ہوگئے ۔

ایشین انڈر۔18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے سپر 8 کے پہلے میچ میں چائنیز تائپے کو 1-3 سے ہرادیا۔ پاکستان کی کامیابی کا اسکور 20-25، 26-24، 18-25 اور 23-25 رہا۔

پاکستان کی جانب سے مہد علی شاہ، ابو بکر، محمد یحییٰ اور محمد انس نے نمایاں پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

چائنیز تائپے کیخلاف کامیابی کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی راہ ہموار ہوگئی ۔

ایونٹ میں پاکستان سپر 8 مرحلے کا اپنا دوسرا میچ کل جاپان کے خلاف کھیلے گا جبکہ سپر 8 کے گروپ میں شامل تیسری ٹیم کو گروپ راؤنڈ میں شکست دینے کے بعد پاکستان ٹیم نے پوائنٹس اگلے مرحلے میں کیری فاروڈ کیے تھے۔

پاکستان ٹیم کے کوچ سعید احمد سعدی نے کہا کہ میچ میں پاکستانی پلیئرز نے اچھا کنٹرول رکھا، دوسرے سیٹ میں ناکامی کے بعد پلیئرز نے اچھا کم بیک کیا جو ان کے مضبوط اعصاب کی نشاندہی کرتا ہے۔

Latest articles

سری لنکا نے تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 140 رنز سے شکست دیدی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے اور...

آئی سی سی کے وفد کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایک...

پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ کا اعلان، امام الحق کی واپسی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہفتہ...

میرا خاندان 3 نسلوں سے کراچی کی ترقی میں کردار ادا کررہا ہے، بلاول بھٹو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں شاہراہ بھٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے...

More like this