Asia Cup Rising Stars Championship 2025 schedule released-ACC
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز چیمپئن شپ 2025 (سابق ایمرجنگ ایشیا کپ) کا باضابطہ شیڈول اور گروپنگ جاری کر دی ٹورنامنٹ قطر میں 14 سے 23 نومبر تک منعقد ہوگا، جس میں آٹھ ٹیمیں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، متحدہ عرب امارات، عمان اور ہانگ کانگ حصہ لیں گی۔
گروپ اے میں سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ جبکہ گروپ بی میں پاکستان، بھارت، یو اے ای اور عمان شامل ہیں۔
پاکستان اپنی مہم کا آغاز 14 نومبر کو عمان کے خلاف کرے گا، جبکہ روایتی حریف بھارت سے بڑا مقابلہ 16 نومبر کو شیڈول ہے سیمی فائنلز 21 نومبر اور فائنل 23 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک اپنی اے ٹیمیں جبکہ ایسوسی ایٹ ممالک اپنی سینئر ٹیمیں میدان میں اتاریں گے رواں ایڈیشن میں سپر فور مرحلہ شامل نہیں ہوگا، اور ہر گروپ سے دو بہترین ٹیمیں براہِ راست سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
افغانستان دفاعی چیمپئن کے طور پر ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گا، جس نے گزشتہ سال سری لنکا کو فائنل میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
ایونٹ کے بعد اے سی سی دسمبر 2025 میں انڈر 19 ایشیا کپ کی میزبانی بھی کرے گا۔




