
Asia Cup: Pakistan defeats Bangladesh to reach final-ACC
دبئی: شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی تباہ کن بولنگ کی بدولت پاکستان نے ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 135 رنز بنائے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز ہی بنا سکی شاہین اور حارث نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ صائم ایوب نے دو اور محمد نواز نے ایک وکٹ لی۔
پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز حارث 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ محمد نواز نے 25 رنز بنائے بنگلہ دیش کے لیے تسکین احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
شمیم حسین نے 30 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی مگر بنگلہ دیش ہدف حاصل نہ کر سکا اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشیا کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی، جہاں وہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی بار بھارت سے فائنل معرکہ لڑے گا۔