Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلآرینا سبالینکا نے سنسناٹی اوپن میں امریکی حریف کو شکست دے کر...

آرینا سبالینکا نے سنسناٹی اوپن میں امریکی حریف کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق بیلا روس کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر تین آریانا سبالینکا نے پہلی مرتبہ ڈبلیو ٹی اے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن سے قبل وارم اپ ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کے فائنل میچ میں بیلا روس کی 26 سالہ آریانا سبالینکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حریف جسیکا پیگولا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 5-7 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

انہوں نے رواں سال جنوری کے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے بعد اپنا دوسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتا ہے، اس فتح کے بعد ان کے ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد میڈیا کے بات چیت کرتے ہوئے آریانا سبالینکا نے کہا کہ انجری مسائل سے نجات پانے کے بعد رواں سال اپنا دوسرا ٹائٹل جیتنے پر بہت خوش ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ انجری مسائل کا سامنا کرنے کے بعد بڑی فتح کی توقع نہیں تھی تاہم ٹورنامنٹ کے دوران اپنی تمام تر توجہ کھیل پر مرکوز رکھی اور سخت محنت کی جس کا صلہ ٹائٹل جیتنے کی صورت میں ملا۔

سبالینکا نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید فتوحات حاصل کریں گی۔

آریانا سبالینکا سنسناٹی اوپن جیتنے والی دوسری بیلا رشین کھلاڑی بن گئی ہیں، ان سے قبل بیلا روس کی وکٹوریہ آزارینکا نے 2013 کا سنسناٹی اوپن کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیتا تھا۔

Latest articles

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز...

گلوبل سپر لیگ: گیانا ایمیزون واریئرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلوبل سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں...

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

پولیس اور رینجرز نے رات گئے ڈی چوک اور جناح ایونیو کو مظاہرین سے خالی کرالیا، متعدد گرفتار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز اور پولیس نے اسلام آباد کے ڈی چوک سے...

More like this