Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلجیولن تھروور ارشد ندیم اور اسپرنٹر فائقہ ریاض اولمپکس 2024 کے لیے...

جیولن تھروور ارشد ندیم اور اسپرنٹر فائقہ ریاض اولمپکس 2024 کے لیے پیرس روانہ

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس 2024 کے لیے جیولن تھروور ارشد ندیم اور اسپرنٹر فائقہ ریاض پیرس کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

جیولن تھروور ارشد ندیم اپنے کوچ سلمان بٹ کے ہمراہ پیرس کے لیے روانہ ہوگئے۔ارشد ندیم جیولن تھرو میں جبکہ اسپرنٹر فائقہ ریاض 100 میٹر ریس میں ان ایکشن ہوں گی۔

ارشد ندیم کا گروپ راؤنڈ مقابلہ 6 اگست جبکہ فائنل 8 اگست کو ہو گا جبکہ اسپرنٹر فائقہ ریاض ویمنز 100 میٹر ریس کے ابتدائی راؤنڈ میں 3 اگست کو حصہ لیں گی۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں پاکستان کے سات ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں جس میں تین شوٹرز اور دو سوئمرز بھی پاکستان کے 18 رکنی دستے میں شامل ہیں، دستے میں 11 آفیشلز شامل ہیں۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments