Sunday, January 5, 2025
HomeTop Newsامریکہ کا شام میں ایران کے حمایت یافتہ گروپوں پر تیسرا حملہ

امریکہ کا شام میں ایران کے حمایت یافتہ گروپوں پر تیسرا حملہ

Published on

امریکہ کا شام میں ایران کے حمایت یافتہ گروپوں پر تیسرا حملہ

اردو انٹرنیشنل مانیٹرنگ ڈیسک امریکی سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی فوج نے مشرقی شام میں ایران کے حمایت یافتہ گروپوں پر دو حملے کیے ہیں.غزہ میں اسرائیل کے جاری تنازعے کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے ساتھ تین ہفتوں سے بھی کم عرصے میں امریکہ کی جانب سے تین حملے کیے گئے ہیں۔

آسٹن نے پریس ریلیز میں کہا کہ ، امریکی فوجی دستوں نے آج مشرقی شام میں عراق اور شام میں امریکی اہلکاروں کے خلاف مسلسل حملوں کے جواب میں ان تنصیبات پر حملے کیے جو ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) اور ایران سے منسلک گروپوں کے زیر استعمال ہیں.

انہوں نے کہا کہ یہ حملے عراق اور شام میں امریکی اہلکاروں کے خلاف مسلسل راکٹ اور ڈرون حملوں کے جواب میں ابو کمال اور مایادین شہروں کے قریب ایک تربیتی مرکز اور ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے.انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر کی اپنے فوجیوں کی حفاظت سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہے، اور انہوں نے آج کی کارروائی سے یہ واضح کیا ہے کہ امریکہ اپنا، اپنے فوجیوں اور اپنے مفادات کا دفاع کرے گا۔”

یہ تازہ حملہ گزشتہ دو حملوں کے فورا بعد کی کاروائی ہے. پہلا حملہ، 26 اکتوبر کو، مشرقی شام میں آئی آر جی سی اور اس سے منسلک گروپوں کے زیر استعمال دو تنصیبات پر کیا گیا۔ جبکہ دوسرا حملہ ، 8 نومبر کو ایک خود دفاعی سٹرائیک، دوبارہ اسی علاقے میں آئی آر جی سی سے منسلک سہولت پر کی گئی۔17 اکتوبر کے بعد سے، عراق اور شام پر تعینات امریکی افواج کو تقریباً 50 حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس میں اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

7 اکتوبر کو فلسطینی گروپ حماس کی طرف سے سرحد پار سے حملہ شروع کرنے کے بعد سے اسرائیل غزہ کی پٹی پر بشمول ہسپتالوں، گھروں اور عبادت گاہوں پرمسلسل فضائی اور زمینی حملے کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 11,100 سے تجاوز کر گئی ہے، جن میں 8,000 سے زیادہ خواتین اور بچے شامل ہیں۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this