اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں اتوار کے روز جنگ بندی کے بعد 630 ٹرک امدادی سامان لے کر شہر میں داخل ہوگئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے حماس اسرائیل جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد غزہ میں ٹرکوں کی آمد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 15 مہینوں کی اس سخت جنگ کے بعد امدادی کارروائیوں کی ضرورت بہت زیادہ ہے۔
غزہ میں جنگ بندی کے امکانات روشن ہوتے ہی امدادی تنظیموں کے سینکڑوں ٹرکوں نے سرحد پر موجود متعدد داخلی راستوں پر پڑاؤ ڈالا تھا اور اجازت ملنے کے انتظار میں تھے۔ جنگ بندی معاہدے کے تحت روزانہ 600 ٹرکوں کے غزہ میں داخلے کی اجازت ملی ہے۔
غزہ پہنچنے والے ان ٹرکوں میں خوراک، ادویات، کپڑے اور دوسری امدادی اشیا موجود ہیں۔