Thursday, November 28, 2024
Homeکھیلفٹ بالاے ایف سی ایشین کوالیفائر: بحرین اور سعودی عرب کا مقابلہ بغیر...

اے ایف سی ایشین کوالیفائر: بحرین اور سعودی عرب کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم

Published on

spot_img

:اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور بحرین کے درمیان ہونے والے اے ایف سی ایشین کوالیفائر میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔

Roberto Mancini demands more 'responsibility' from Saudi Arabia players after draw with Bahrain
Roberto Mancini demands more ‘responsibility’ from Saudi Arabia players after draw with Bahrain

سعودی عرب کے ہیڈ کوچ، روبرٹو مانسینی نے میچ کے بعد اپنی مایوسی کا اعتراف کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی ٹیم نے میچ کے دوران کافی بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا، گیند پر زیادہ قبضہ تھا اور ان کے شاٹس کی تعداد بحرین سے دوگنا تھی۔ حتیٰ کہ ایک پنالٹی کک بھی ملی، لیکن وہ ان مواقع سے فائدہ نہیں اٹھا سکے۔

سعودی عرب کو ورلڈ کپ کے لیے خودکار اہلیت حاصل کرنے کے لیے فتح کی ضرورت ہے، جبکہ آسٹریلیا ان سے آگے ہے اور بحرین پانچ پوائنٹس پر برابر ہے۔

AFC Asian Qualifiers 2026
AFC Asian Qualifiers 2026

دوسری جانب، بحرین کے کوچ ڈریگن تالاجک نے میچ کے ڈرا ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور بحرین کے گول کیپر ابراہیم لطف اللہ کی بہادری کی تعریف کی ، خاص طور پر اس وقت جب انہوں نے سعودی کھلاڑی الدوسری کی پنالٹی کو روکا۔ بحرین نے میچ کے آخری 20 منٹ ایک کھلاڑی کی کمی کے باوجود ڈٹ کر مقابلہ کیا، کیونکہ ان کے کھلاڑی سید ہاشم کو چوٹ لگ گئی تھی۔
Saudi Arabia's Mancini admits disappointment; Talajic hails Bahrain's resilience
Saudi Arabia’s Mancini admits disappointment; Talajic hails Bahrain’s resilience

بحرین کی ٹیم چائنا پی آر کے خلاف 14 نومبر کو ہونے والے میچ کے ساتھ پہلی بار فیفا ورلڈ کپ فائنل میں پہنچنے کی اپنی کوششوں کو آگے بڑھائے گی۔

Latest articles

ریفری ڈیوڈ کوٹ پر متنازع الزامات، ایف اے کی انکوائری جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن...

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بدھ کے روز...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار، شاہین نے ٹاپ پوزیشن کھو دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی...

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

More like this