Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

پہلے سے زیادہ طاقتور چیٹ جی پی ٹی ورژن لوگوں کو مفت دستیاب ہوگا

1 minute read
FRANCE-INTERNET-TECHNOLOGY-CHATGPT-0_1699526617164_1699526654960

پہلے سے زیادہ طاقتور چیٹ جی پی ٹی ورژن لوگوں کو مفت دستیاب ہوگا

اگر آپ چیٹ جی پی ٹی کا مفت ورژن استعمال کرتے ہیں تو اب آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی یہ سروس بہت زیادہ بہتر محسوس ہوگی۔

اوپن اے آئی کی جانب سے نیا فلیگ شپ اے آئی ماڈل جی پی ٹی 4o (فور او) متعارف کرایا ہے جس میں صارفین کے لیے کافی بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اس نئے اے آئی ماڈل کے ساتھ ساتھ کمپنی کی جانب سے ایک نئی ڈیسک ٹاپ ایپ متعارف کرائی گئی ہے جبکہ وائس اسسٹنٹ کو بھی زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔

ایک ایونٹ کے دوران اس نئے ماڈل کو متعارف کرایا گیا اور اس موقع پر اوپن اے آئی کی چیف ٹیکنالوجی آفیسر میرا مورتی نے اس نئے ماڈل کو اے آئی ٹیکنالوجی میں مزید پیشرفت قرار دیا۔

اس نئے ماڈل سے صارفین کو زیادہ طاقتور اور بہتر چیٹ جی پی 4 اے آئی چیٹ بوٹ تک مفت رسائی ملے گی، جو ابھی 20 ڈالرز ماہانہ ادا کرنے والے ہی استعمال کرسکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ نئے فیچرز بتدریج صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

اوپن اے آئی نے بتایا کہ وائس اسسٹنٹ اب رات کو سونے کے وقت کہانیاں خود بنا کر سنا سکے گا جس کے دوران وہ مختلف جذباتی آوازیں بھی نکالے گا۔

وائس اسسٹنٹ کو استعمال کرنے کے لیے ‘ہے چیٹ جی پی ٹی’ کہنا ہوگا۔

میرا مورتی نے بتایا کہ چیٹ جی پی ٹی 4o کی بدولت چیٹ جی پی ٹی 4 جیسا بہترین اے آئی چیٹ بوٹ صارفین کو مفت دستیاب ہوگا، البتہ ماہانہ فیس ادا کرنے والوں کو دیگر مراعات حاصل ہوں گی۔

کمپنی کے مطابق یہ نیا ماڈل جی پی ٹی 4 ٹربو سے دوگنا تیز اور 50 فیصد سستا ہے۔

یہ نیا ماڈل 50 زبانوں میں دستیاب ہوگا جبکہ کمپنی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی ایک ڈیسک ٹاپ ایپ متعارف کرانے کا اعلان بھی کیا گیا۔

خیال رہے کہ رواں سال کے شروع میں اوپن اے آئی نے اے آئی چیٹ بوٹ کے استعمال کے لیے سائن اپ کی شرط ختم کر دی تھی اور ڈیسک ٹاپ ایپ کا مقصد مزید افراد کو اے آئی ٹولز تک رسائی فراہم کرنا ہے۔

کمپنی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی کے یوزر انٹرفیس کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے اور اب اس کے ساتھ ویڈیوز شیئر کرنا بھی ممکن ہو جائے گا۔

میرا مورتی کے مطابق ہم جانتے ہیں کہ اے آئی ماڈلز زیادہ سے زیادہ پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں اور اسی لیے ہم ان کے استعمال کا تجربہ آسان بنانا چاہتے ہیں۔

Tags: آرٹی فیشل انٹیلی جنس چیٹ جی پی ٹی مفت ورژن نیا فلیگ شپ اے آئی ماڈل

Post navigation

Previous: پاکستان میں خلائی ٹیکنالوجی کی ترقی: ایک نئے دور کی آمد
Next: بھارت:طوفان کی شدت کے باعث بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک، 74 زخمی

Pakistani scientist's great achievement Dr. Nausheen Zaidi wins major German research award
  • Top News
  • پاکستان
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

پاکستانی سائنسدان کا بڑا کارنامہ: ڈاکٹر نوشین زیدی جرمنی کا بڑا تحقیقی ایوارڈ جیت گئیں

Sohail Asif's leadership, historic progress of Pakistani startups
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

سہیل آصف کی قیادت، پاکستانی اسٹارٹ اپ کی تاریخی پیش رفت

Pakistan's big flight into space Two Pakistani astronauts selected for China's mission
  • Top News
  • پاکستان
  • چین
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

خلا میں پاکستان کی بڑی اڑان: دو پاکستانی خلا باز چین کے مشن کے لیے منتخب

یہ بھی پڑہیے

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.