Friday, October 4, 2024
Homeپاکستانمحرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس...

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ ہوگا

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ ہوگا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزرات مذہبی امور کے نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام 1446ہجری کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج 6 جولائی کو ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کوئٹہ میں ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کرینگے، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کوئٹہ کے اراکین شرکت کریں گے جب کہ دیگر صوبوں کی زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ اسلامی سال کا آغاز محرم الحرام کے مہینے سے ہوتا ہے، سال کا پہلا مہینہ ہونے کی وجہ سے محرم کے مہینے کی اسلام میں خاص اہمیت ہے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments