Saturday, January 18, 2025
Homeکھیلکرکٹبنگلہ دیش کے کھلاڑی شکیب الحسن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

بنگلہ دیش کے کھلاڑی شکیب الحسن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

Published on

بنگلہ دیش کے کھلاڑی شکیب الحسن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے کیونکہ ان پر گارمنٹس فیکٹری کے کارکن کے قتل کا الزام تھا۔

مقتولہ کے والد نے آل راؤنڈر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا جس میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کا بھی تذکرہ کیا گیا۔

شکیب حسینہ کی زیرقیادت اب تحلیل شدہ بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے رکن تھے، جسے طلباء کے بڑے پیمانے پر احتجاج کے بعد اگست کے آغاز میں ملک سے فرار ہونے پر مجبور کیا گیا تھا۔

عبوری حکومت نے گزشتہ ہفتے شکیب کو، جنہوں نے سیاسی بحران پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، کو پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں شرکت کی اجازت دی تھی، جن میں سے پہلا میچ بدھ کو شروع ہوا تھا۔

شکیب بنگلہ دیش کے کلیدی آل راؤنڈر ہیں جنہوں نے 67 ٹیسٹ میں 4,505 رنز بنائے اور بطور اسپنر 237 وکٹیں حاصل کیں جو کہ ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی بنگلہ دیشی باؤلر میں سب سے زیادہ ہیں۔

Latest articles

سہ ملکی ون ڈے سیریز کے نظر ثانی شدہ شیڈول کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کراچی میں سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز...

بھارت کی فوجی قیادت کی حالیہ شرانگیزی

حال ہی میں بھارتی فوجی قیادت نے پاکستان سے متعلق کچھ شر انگیز...

بھارت کا چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان، محمد شامی کی واپسی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان نے ہفتے کے روز انگلینڈ کے خلاف...

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں 202 رنز کی برتری حاصل کر لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ہفتہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف...

More like this