Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsہمیں گھر سے نکال دیا، رات سڑک پر گزاری،والدہ عثمان ڈار

ہمیں گھر سے نکال دیا، رات سڑک پر گزاری،والدہ عثمان ڈار

Published on

spot_img

ہمیں گھر سے نکال دیا، رات سڑک پر گزاری،والدہ عثمان ڈار

سیالکوٹ سے تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق معاون خصوصی وزیراعظم عثمان ڈار کی والدہ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 اور پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 47 سیالکوٹ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں والدہ عثمان ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف جھوٹ بولتا ہے میرے ساتھ جو ہوا اسی نے کروایا ہے، عوام کو گمراہ کرنے کے لیئے خواجہ آصف کہتا ہے، میری بہن ہے، جب میرے گھر پر حملہ اور توڑ پھوڑ ہوئی اگر خواجہ آصف غیرت مند ہوتا تو میرے گھر آتا، میرے پاس آتے تو معاف کر دیتی اللہ کو معاف کرنا پسند ہے۔

عثمان ڈارکی والدہ نے کہا کہ ہمیں گھر سے نکال دیا گیا ہم نے رات سڑک پر گزاری، کیا ڈی پی او اور متعلقہ لوگوں کو فارغ کیا گیا؟ ہمارے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس کا فائدہ خواجہ آصف کو ہو رہا ہے، الیکشن کے دن ہمارے ساتھ کی گئی زیادتی کا عوام جواب دیں گے۔

چند روز قبل عثمان ڈار کی والدہ نے الزام عائد کیا تھا کہ خواجہ آصف نے میرے گھر پر حملہ کروایا ہے، خواجہ آصف نے میرے الیکشن کے کاغذات جمع کرانے کا سن کر آپ نے میرے گھر پر پولیس کے 20 لوگ بھیج دیئے، میں دروازہ نہیں کھول رہی تھی، یہ لوگ دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے، ان لوگوں نے مجھے زدوکوب کیا، میرے سر سے چادر اتاری، میرے بال کھینچے۔

Latest articles

مختلف ممالک کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل اور حزب اللہ...

چیمپیئنزلیگ: رابرٹ لیوینڈوسکی کا تاریخی کارنامہ، بارسلونا کی بریسٹ کو 3-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بارسلونا نے چیمپئنز لیگ کے ایک...

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

احمد دانیال اور شاہنواز دہانی انجری کے باعث زمبابوے ون ڈے سیریز سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز...

More like this