FIFA President Gianni Infantino announces Pakistan visit-X
فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو نے پاکستان کے جلد دورے کا اعلان کر دیا ہے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان آنے کا وعدہ کر چکے ہیں اور اس وعدے کو پورا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
جیانی انفنٹینو نے پاکستان فٹبال فیڈریشن میں حالیہ قیادت کی تبدیلی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئے صدر فٹبال کے فروغ کے لیے شاندار کام کر رہے ہیں ان کے مطابق فیڈریشن میں مثبت پیش رفت دیکھنے میں آ رہی ہے جو پاکستان فٹبال کے مستقبل کے لیے نہایت اہم ہے۔
فیفا صدر کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان ایشیائی فٹبال میں ایک مضبوط ٹیم کے طور پر ابھرے، اور اس مقصد کے لیے فیفا پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے انہوں نے پاکستان کو فٹبال کا ایک عظیم ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ضرورت صرف درست سمت اور مسلسل محنت کی ہے۔



