Pakistan vs Australia T20 series: Ticket price and sales schedule released-PCB
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں اور فروخت کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی، جبکہ فزیکل ٹکٹیں 19 جنوری بروز پیر صبح 10 بجے سے دستیاب ہوں گی۔
ٹکٹوں کی قیمتیں مختلف انکلوژرز کے لیے 400 روپے سے لے کر ہاسپیٹیلٹی گیلری کے 6 ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہیں، جبکہ اقبال اینڈ کے 24 سیٹر ہاسپیٹیلٹی باکس کی فی سیٹ قیمت پہلے میچ میں 20 ہزار اور آخری دو میچز میں 25 ہزار روپے ہوگی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز 29، 31 جنوری اور یکم فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے، تمام میچز شام 6 بجے شروع ہوں گے۔



