PCB Chairman Mohsin Naqvi announces Rs 5 million prize for U-19 team-PCB
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے لیے 50 لاکھ روپے فی کھلاڑی نقد انعام کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق فائنل میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے بعد چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے ٹیم کو طبی سہولیات اور دیگر ضروریات کی مکمل فراہمی سمیت ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
واضح رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے سمیر منہاس کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت بھارت کو 191 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔



