U-19 Asia Cup: India beat Pakistan by 90 runs-ACC
دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلے گئے انڈر-19 ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں بھارت انڈر-19 نے پاکستان انڈر-19 کو 90 رنز سے شکست دے دی۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.1 اوورز میں 240 رنز بنائے آرون جارج 85 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ کنیسک چوہان نے 46 اور آیوَش مہاترے نے 38 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے محمد سیام اور عبدالسبحان نے تین، تین جبکہ نقب شفیق نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف 241 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 41.2 اوورز میں 150 رنز پر ڈھیر ہوگئی حذیفہ احسن نے 70 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، تاہم دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔
بھارتی باؤلرز میں دیپیش دیوندراں نے 16 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، جبکہ کنیسک چوہان اور کِشان سنگھ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔



