Virat Kohli sets new world record in ODI cricket with 52nd century-AFP
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹر ویرات کوہلی نے رانچی میں کھیلے گئے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے افتتاحی مقابلے میں جنوبی افریقا کے خلاف شاندار 135 رنز کی اننگز کھیل کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
37 سالہ کوہلی نے 120 گیندوں پر جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیریئر کی 52 ویں ون ڈے سنچری مکمل کی اور ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے، یوں وہ سچن ٹنڈولکر کے 49 سنچریوں کے ریکارڈ سے آگے نکل گئے۔
میچ کے دوران روہت شرما کے ساتھ ان کی 136 رنز کی اہم شراکت نے بھارت کو مجموعی اسکور 349 رنز تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
سنچری مکمل کرتے ہی شائقین میں جوش و خروش بڑھ گیا، اسی دوران ایک مداح سیکیورٹی حصار توڑ کر میدان میں داخل ہوا اور کوہلی کے قریب پہنچنے کی کوشش کی، جسے فوراً پولیس نے ہٹا دیا۔
کوہلی اب تک 306 میچز کی 294 اننگز میں 52 سنچریاں بنا چکے ہیں، جب کہ ٹنڈولکر 463 میچز میں 49 سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔



