Stump mic conversation in India-South Africa Test sparks new controversy-AFP
ایڈن گارڈنز میں جنوبی افریقہ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں کا غیر اخلاقی رویہ منظرعام پر آگیا۔
13ویں اوور میں ریویو کے لیے مشاورت کے دوران اسٹمپ مائیک پر جسپریت بمرا اور رشبھ پنت کی جانب سے جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما کے بارے میں نامناسب اور باڈی شیمنگ پر مبنی گفتگو ریکارڈ ہوئی۔
بمرا نے باووما کو “بونا” کہہ کر مخاطب کیا جب کہ پنت نے بھی اس رویے کی تائید کی یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گیند باووما کے پیڈ پر لگی اور بھارتی ٹیم ریویو پر غور کر رہی تھی۔
میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، تاہم بھارتی کھلاڑیوں کے اس برتاؤ نے کھیل کی اسپرٹ پر بحث چھیڑ دی ہے۔




