Firing at national cricketer Naseem Shah's room, case registered, 5 suspects arrested-Image Credit: X
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے حجرے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں حجرے کا مرکزی دروازہ، کھڑکیاں اور وہاں کھڑی گاڑی جزوی طور پر نقصان کا شکار ہوئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ لوئر دیر کے علاقے میں پیش آیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
کرکٹر نسیم شاہ اس واقعے کے وقت حجرے میں موجود نہیں تھے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔





