
Afghanistan refuses to participate in tri-nation series with Pakistan-AFP
افغانستان نے 17 نومبر سے پاکستان میں شروع ہونے والی سہ ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کے مطابق، افغانستان کی عدم شرکت کے بعد متبادل ٹیم کی تلاش جاری ہے اور سیریز شیڈول کے مطابق کھیلی جائے گی ترجمان نے بتایا کہ اس حوالے سے فیصلہ جلد کر لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیموں نے شرکت کرنا تھی جس کا شیڈول پی سی بی پہلے ہی جاری کر چکا ہے سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جانی ہے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ ان کی ٹیم پاکستان میں ہونے والی سیریز کا حصہ نہیں بنے گی۔