
Match official announced for series between Pakistan and South Africa-PCB
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 12 اکتوبر سے 8 نومبر 2025 تک شیڈول ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز اور وائٹ بال میچز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے آئی سی سی ایلیٹ پینل سے تعلق رکھنے والے سری لنکن میچ ریفری رنجن مادوگالے سیریز کے تمام میچز میں فرائض انجام دیں گے۔
دو ٹیسٹ میچز لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جن میں آسٹریلیا کے روڈنی ٹکر، نیوزی لینڈ کے کرسٹوفر براؤن اور بنگلا دیش کے سائقت شرف الدولہ سمیت پاکستانی امپائرز فیصل آفریدی اور راشد ریاض بھی امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی، جس کے تمام میچز کے لیے آفیشلز میں محمد آصف یعقوب، راشد ریاض، فیصل آفریدی اور طارق رشید شامل ہوں گے۔
تین ایک روزہ میچز فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں، جن میں سائقت شرف الدولہ، آصف یعقوب، انگلینڈ کے ایلکس وارف اور پاکستان کے احسان رضا مختلف میچز میں آن فیلڈ و تھرڈ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔