Friday, February 21, 2025
Homeکھیلکرکٹبنگلہ دیش نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیا نائب کپتان مقرر کر...

بنگلہ دیش نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیا نائب کپتان مقرر کر دیا

Published on

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے جمعرات کو انکشاف کیا کہ آل راؤنڈر مہدی حسن میراز آئندہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بنگلہ دیشی ٹیم کے نائب کپتان کا کردار ادا کریں گے۔

مہدی جو 103 ون ڈے کھیل چکے ہیں، نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران ٹیم کی کپتانی کی.

بی سی بی نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ تیز گیند باز حسن محمود اور خالد احمد دبئی میں تربیت کے لیے اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

بی سی بی نے ایک بیان میں کہا کہ تیز گیند باز حسن محمود اور خالد احمد بنگلہ دیش چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے ساتھ تربیت کے لیے ہفتہ کو دبئی جائیں گے باؤلر 20 فروری کو دبئی میں ہندوستان کے خلاف بنگلہ دیش کے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کو گروپ اے میں بھارت، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

بنگلہ دیش اسکواڈ:نجم الحسین شانتو (کپتان)، سومیا سرکار، تنزید حسن، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، محمود اللہ، جیکر علی انیک، مہدی حسن میراز (نائب کپتان)، رشاد حسین، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، پرویز حسین ایمن، نسیم احمد، صبغت حسین، رضوان حسن۔

Latest articles

کریملن کا سخت موقف، یوکرین میں برطانوی فوج کی تعیناتی برداشت نہیں کریں گے

روس نے برطانیہ کے اس ممکنہ منصوبے کو سختی سے مسترد کر دیا...

جنگ بندی معاہدہ، حماس نے چار یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کردیں

فلسطینی عسکری تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت جمعرات کو چار یرغمالوں...

یوکرین تنازعہ یوکرین کی شرائط پر حل ہونا چاہیے، آسٹریلیا

آسٹریلیا، جو امریکہ کا قریبی اتحادی ہے اور یوکرین کو جنگ میں 1.5 بلین...

آمر کو جلد کو فیصلہ کرنا ہوگا ورنہ یوکرین ہاتھ سے نکل جائے گا، ٹرمپ کی زیلنسکی کو دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی...

More like this