Tuesday, February 11, 2025
HomeTop Newsخیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کاروائیوں میں 11 خارجی دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کاروائیوں میں 11 خارجی دہشتگرد ہلاک

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے تین مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے 11خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 17-18 دسمبر کی رات کیے گئے، مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 7 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک اور کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 خارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ تیسرا آپریشن ضلع مہمند کے علاقے مامد گٹ میں کیا گیا، جہاں شدید جھڑپ کے بعد 2 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، جو سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی ممکنہ خارجی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ 13 دسمبر کو آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 5 روز کے دوران کیے گئے آپریشن کے دوران 43 خارجی دہشت گرد مارے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 12 اور 13 دسمبر کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ضلع لکی مروت میں کارروائی کی تھی، فورسز کی جانب سے مؤثر آپریشن کے نتیجے میں 6 خارجی دہشت گرد مارے گئے تھے۔

اسی طرح 9 سے 13 دسمبر تک صوبہ خیبرپختونخوا میں 18 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں 13 دسمبر کو موسیٰ خیل اور پنجگور اضلاع میں دو الگ الگ خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشنز کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ 9 سے 13 دسمبر تک بلوچستان میں 25 دہشت گرد مارے گئے۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...