Friday, January 10, 2025
HomeTop Newsملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا آغاز

ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا آغاز

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی پہلی برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔

موسم سرما کی پہلی برف باری کے باعث سیاحوں نے ملکہ کوہسار کا رخ کرلیا ہے، اور لوگ موسم کو انجوائے کرنے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔دوسری جانب آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری اور کہیں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ مری میں برف بری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے جو آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہے گا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہاکہ بارش اور برف باری کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے، اس لیے انتظامیہ کی جانب سے نمک کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے مری انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

ڈی جی نے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ ہیوی مشینری کے استعمال سے برف کو ساتھ ساتھ ہٹایا جائے اور شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ مری میں سیاحوں کی رہنمائی کے لیے 13 فسیلی ٹیشن مراکز قائم ہیں، شہری احتیاط کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

برفباری کے پیش نظرضلعی انتظامیہ بھی متحرک،ڈپٹی کمشنرمری آغاظہیرعباس شیرازی نے محکمہ ریسکیو 1122 مری سمیت تمام ادارے کوالرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

برفباری کے دوران انتظامات کے حوالے سے ریسکیو1122کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرمائی سیزن/ سنو فال ایمرجنسی کور پلان کے مطابق ضلع مری میں روڈ ٹریفک حادثات،میڈیکل ایمرجنسیز اور دیگر ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کیساتھ ساتھ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری سے انتہائی تشویشناک مریضوں کی راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں منتقلی کا عمل جاری،ریسکیو 1122 کنٹرول روم 24/7 آپریشنل ہے،امدادی ہلپ لائن 1122 پر موصول ہونے والی ہر ایک کال پر بروقت امدادی کارروائیوں کا عمل جاری ہے۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریسکیو اہلکاروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں،سیاحوں اورمقامی لوگوں کوہدایات جاری کی ہیں کہ بارش کے دوران پھسلنے اورسفر کے دوران گاڑی کی بریک فیل ہونے سے بچنے کیلئے ڈرائیونگ احتیاظ سے کریں،آسمانی بجلی یا طوفان کے آثار رونما ہوں تو گاڑی میں پناہ نہ لیں۔

مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی ہے جبکہ مزید کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Latest articles

عماد ڈیالو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ 2030 تک نئے معاہدے پر دستخط کردیے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے ونگر عماد ڈیالو...

کرپشن کا الزام، ایپل نے متعدد بھارتی ملازمین کو برطرف کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ نے مالی کرپشن کے...

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، ریال میڈرڈ ہسپانوی سپر کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ریال میڈرڈ نے جوڈ بیلنگھم کی...

لبنانی پارلیمنٹ نے آرمی چیف کو صدر منتخب کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کی پارلیمنٹ نے آرمی چیف جنرل جوزف خلیل عون...

More like this

عماد ڈیالو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ 2030 تک نئے معاہدے پر دستخط کردیے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے ونگر عماد ڈیالو...

کرپشن کا الزام، ایپل نے متعدد بھارتی ملازمین کو برطرف کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ نے مالی کرپشن کے...

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، ریال میڈرڈ ہسپانوی سپر کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ریال میڈرڈ نے جوڈ بیلنگھم کی...