Monday, January 6, 2025
Homeکھیلفٹ بالپریمیئر لیگ:کرسٹل پیلس کی ایپسوچ کو 1-0 سے شکست

پریمیئر لیگ:کرسٹل پیلس کی ایپسوچ کو 1-0 سے شکست

Published on

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرسٹل پیلس نے پورٹ مین روڈ پر ایپسوچ ٹاؤن کو 1-0 سے شکست دے کر سیزن کی پہلی پریمیئر لیگ جیت حاصل کی۔

جب میچ شروع ہوا تو دونوں ٹیموں کے پاس پوائنٹس کی تعداد برابر تھی، اور دونوں ٹیمیں ٹیبل کے نیچلے حصے میں تھی۔ تاہم، کرسٹل پیلس (ایگلز) نے ایک شاندار گول پیش کرتے ہوئے جیت حاصل کی جو ان کے لیے نہایت اہم اور قیمتی ثابت ہوئی۔

Jean-Philippe Mateta's fine finish sees Eagles earn first away league win of season
Jean-Philippe Mateta’s fine finish sees Eagles earn first away league win of season

میچ میں فیصلہ کن لمحہ 59ویں منٹ میں آیا جب جین فلپ میتیتا نے ایک زبردست انفرادی گول کیا۔ انہوں نے اپنے ہی ہاف میں گیند پر قابو پایا اور اسے آگے بڑھایا۔ میٹیٹا نے ڈیفنڈر جیکب گریویز کو ڈرائبل کرتے ہوئے، ایک مشکل زاویے سے گول کیپر اریجینیک میورگ کو شکست دے کر گیند کو نیٹ میں پہنچا دیا۔

میچ میں پیلس کی جانب سے مزید مواقع بھی بنے، لیکن وہ اپنی برتری کو بڑھانے میں ناکام رہے۔ ایپسوچ، جو اس سیزن میں ہوم جیت کے بغیر واحد ٹیم ہے، نے سخت دفاع کیا لیکن کوئی گول نہ کر سکی۔

کرسٹل پیلس کی یہ جیت ٹیم کو 16ویں پوزیشن پر لے گئی، جبکہ ایپسوچ مشکلات کے باوجود مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔

premier league standings
premier league standings

Latest articles

پاک بنگلادیش تعلقات کا نیا دور،حکومت کا اعلیٰ سطحی وفود ڈھاکہ بھیجنے کا فیصلہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پاکستان نے رواں ماہ تین اعلیٰ سطح وفود بنگلہ...

پریمیئر لیگ: فلہم اور ایپسوچ کا سنسنی خیز مقابلہ 2-2 سے برابر

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق فلہم نے ایپسوچ کے خلاف سنسنی...

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو جلد مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے، میڈیا ذرائع

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) گلوب اینڈ میل اخبار نے اطلاع دی ہے کہ کینیڈا...

مانچسٹر یونائیٹڈ نے لیورپول کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں اہم پوائنٹ حاصل کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پریمیئر لیگ کے ایک سنسنی خیز...

More like this