Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹپاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا

Published on

spot_img

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرمناک شکست کے بعد آسٹریلیا کو بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ آل راؤنڈر کوپر کونولی آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

گزشتہ روز پرتھ میں سیریز کے فیصلہ کن تیسرے ون ڈے میں بیٹنگ کے دوران محمد حسنین کے ہاتھوں چوٹ لگنے سے کونولی کا بائیں ہاتھ فریکچر ہوگیا۔

آل راؤنڈر درد کے باعث ریٹائر ہونے پر مجبور ہوئے اور انجری کے باعث میدان میں واپس نہیں آئے ان کا اسکین ہوا جس میں فریکچر کا انکشاف ہوا، جس نے اسے پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر کر دیا۔

دریں اثنا، میزبان ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کونولی کے متبادل کے طور پر وکٹ کیپر جوش فلپ کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے نئے کپتان محمد رضوان کی قیادت میں پرتھ میں اتوار کو تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو8 وکٹ سے شکست دے کر 2002 کے بعد اپنی پہلی سیریز جیت لی۔

ٹیمیں اب پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 14 نومبر کو برسبین میں آمنے سامنے ہوں گی، اگلے میچز بالترتیب 16 اور 18 نومبر کو سڈنی اور ہوبارٹ میں شیڈول ہیں۔

آسٹریلیا: جوش انگلیس (کپتان)، شان ایبٹ، زیویئر بارٹلیٹ، جوش فلپ، ٹم ڈیوڈ، ناتھن ایلس، جیک فریزر میک گرک، آرون ہارڈی، اسپینسر جانسن، گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، مارکس اسٹونیس، ایڈم زمپا

پاکستان: محمد رضوان (کپتان)، عباس آفریدی، آغا سلمان، عرفات منہاس، بابر اعظم، حارث رؤف، حسیب اللہ خان، عرفان خان، جہانداد خان، نسیم شاہ، عمیر یوسف، صاحبزادہ فرحان، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، عثمان خان .

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this