Thursday, November 28, 2024
Homeپاکستانسپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے 968 مقدمات سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے 968 مقدمات سماعت کیلئے مقرر

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان میں آئندہ ہفتے 968 مقدمات سماعت کےلیے مقرر کردیے گئے۔

سپریم کورٹ نے کل سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے (28 اکتوبر تا یکم) کےلیے کاز لسٹ جاری کردی ہے۔

کاز لسٹ کے مطابق عدالت عظمیٰ میں آئندہ ہفتے کے دوران 968 مقدمات کی سماعت کےلیے 8 ریگولر بینچ مقرر کیے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ کا پہلا بینچ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل ہے، اس بینچ کے روبرو 140 مقدمات سماعت کےلیے مقرر کیے گئے ہیں۔

عدالت عظمیٰ میں دوسرا بینچ جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللّٰہ پر مشتمل ہوگا، یہ بینچ بھی 140 مقدمات کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ کا تیسرا بینچ جسٹس امین الدین اور جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل ہے، یہ بھی رواں ہفتے کے دوران 140 مقدمات کی سماعت کرے گا۔

عدالت عظمیٰ کا چوتھا بینچ جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شہزاد احمد پر مشتمل ہے، جو اس دورانیے میں 58 مقدمات کی سماعت کرے گا۔

ایس سی پی کا پانچواں بینچ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا جو ہفتے بھر میں 140 مقدمات کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ کا چھٹا عدالتی بینچ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل ہوگا اور یہ بینچ بھی 140 مقدمات سنے گا۔

عدالت عظمیٰ کا ساتواں بیچ جسٹس شاہد وحید اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل ہوگا جو 140 مقدمات جبکہ آٹھواں بینچ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں پر مشتمل ہوگا اور یہ بینچ پورے ہفتے میں 70 مقدمات کی سماعت کرے گا۔

Latest articles

ریفری ڈیوڈ کوٹ پر متنازع الزامات، ایف اے کی انکوائری جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن...

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بدھ کے روز...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار، شاہین نے ٹاپ پوزیشن کھو دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی...

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

More like this