Tuesday, January 7, 2025
HomeTop Newsجنگ بندی کی خلاف ورزی،اسرائیلی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید

جنگ بندی کی خلاف ورزی،اسرائیلی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید

Published on

جنگ بندی کی خلاف ورزی،اسرائیلی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید

24 نومبر کی صبح غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت 4 روزہ جنگ بندی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا تھا۔مگر جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج نے رفح اور خان یونس سے شمالی غزہ واپس جانے والے فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کرکے 2 افراد کو شہید اور 11 کو زخمی کر دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کے بعد شمال سے جنوب جانے والے متعدد افراد واپس اپنے گھروں میں جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایسے ہی افراد کے ایک گروپ پر اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی۔زخمی اور شہید افراد کو جنوبی غزہ کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے پمفلٹ کے ذریعے فلسطینی شہریوں کو شمالی غزہ میں نہ جانے کا انتباہ کیا گیا ہے۔ان پمفلٹس میں لکھا ہے کہ غزہ میں جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اور شمالی غزہ ایک جنگی علاقہ ہے، جہاں شہریوں کو جانے سے گریز کرنا چاہیے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے شمالی اور جنوبی غزہ کو ملانے والی شاہراہ صلاح الدین کو بھی بند کیا گیا ہے۔

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this