Friday, October 4, 2024
HomeTop Newsکراچی: شاپنگ مال میں آتشزدگی، 6 افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی: شاپنگ مال میں آتشزدگی، 6 افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی: شاپنگ مال میں آتشزدگی، 6 افراد جاں بحق ہوگئے

راشد منہاس روڈ پر قائم شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں اب تک 6 افراد جانبحق ہو گئے۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ عمارت کی چھٹی منزل سے چوتھی منزل تک پھیل چکی ہے جس وجہ سے درجنوں دکانیں جل گئی ہیں جب کہ کثیر المنزلہ مال اور اطراف کی عمارتوں کی بجلی معطل کردی گئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق عمارت سے 42 افراد کو ریسکیو کیا جاچکا ہے تاہم دم گھٹنے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ 8 افراد کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 12 گاڑیاں، 2 اسنارکل اور تقریباً 50 فائر فائٹر کی مدد سے آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں پھنسے 2 افراد کواسنارکل کی مدد سے ریسکیو کرلیاگیا، آگ کی شدت کی وجہ سے عمارت کے اندر شیشے ٹوٹ کر گررہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں دھواں بھرنےکے باعث آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا ہورہا ہے، فائر بریگیڈ کے علاوہ ریسکیوکے دیگرادارے بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں، آگ پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا تاہم عمارت میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی ہے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments