Wednesday, November 27, 2024
Homeبین الاقوامیبااثر جنرل نے صحافی کو تھپڑ مار دیا، پارلیمانی تحقیقات کا مطالبہ

بااثر جنرل نے صحافی کو تھپڑ مار دیا، پارلیمانی تحقیقات کا مطالبہ

Published on

spot_img

بااثر جنرل نے صحافی کو تھپڑ مار دیا، پارلیمانی تحقیقات کا مطالبہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ میں ایک سینیٹر نے منگل کے روز باضابطہ طور پر ایک سینئر سیاستدان اور سابق آرمی چیف کے بارے میں پارلیمانی تحقیقات کی درخواست کی، جنہوں نے ایک ٹیلی ویژن رپورٹر کے سوال پوچھنے پر اسے سر پر تھپڑ مارا تھا۔

تھائی لینڈ میں گذشتہ دو بغاوتوں میں ملوث ایک قانون ساز اور سابق نائب وزیرِ اعظم 79 سالہ پراویت وونگ سوون نے جمعہ کے روز خاتون رپورٹر کو اس وقت مارا جب صحافیوں نے انہیں گھیر رکھا تھا جس کی ویڈیو فوٹیج بڑے پیمانے پر گردش کر رہی تھی۔

ایک مشہور سیاسی شخصیت اور تھائی لینڈ کی دو عشروں کی سیاسی کشمکش میں مرکزی شخصیت اور پالنگ پرچارت پارٹی کے قائد پراویت نے آخری حکومت میں خدمات انجام دیں اور 2014 کی بغاوت کے بعد نو سال تک نائب وزیرِ اعظم رہے۔

سینیٹر تیواریت مانیچائی نے کہا، “یہ سلوک جسمانی طور پر ہراساںی ہے۔” انہوں نے رائٹرز کو بتایا کہ انہوں نے پراویت کے خلاف اخلاقی تحقیقات کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ “یہ ایک صحافی کی بھی بے عزتی ہے جو اپنا کام کر رہی تھیں۔”

پالنگ پرچارت پارٹی کے ترجمان پیا تاویچائی نے کہا، پراویت رپورٹر کو بخوبی جانتے ہیں اور انہوں نے معافی مانگ لی ہے۔ نیز انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی پارلیمانی عمل کے دوران حقائق واضح کر سکتے ہیں۔

پیا نے کہا، “وہ ایک قریبی شخص کی حیثیت سے بس انہیں چھیڑ رہے تھے۔ چونکہ وہ ایک فوجی تھے تو چھیڑ چھاڑ پرتشدد لگ سکتی تھی لیکن ان کے قریبی لوگ جانتے ہیں کہ وہ ہر وقت اس طرح چھیڑتے ہیں۔”

پراویت اور مذکورہ خاتون رپورٹر جو براڈکاسٹر تھائی پی بی ایس کے لیے کام کرتی ہیں، سے تبصرے کے لیے رابطہ نہیں ہو سکا۔

تھائی لینڈ کی میڈیا کمیونٹی نے اس واقعے کی وسیع پیمانے پر مذمت کی۔ تھائی پی بی ایس نے پراویت سے کہا ہے کہ وہ اپنے اعمال کی ذمہ داری قبول کریں۔

سینیٹر تیواریت نے کہا، انہوں نے سینیٹ کے ذریعے پراویت کے خلاف تحقیقات کی درخواست کی ہے کہ اس حوالے سے پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں کا اجلاس بلایا جائے جس کا جواب دینے کے لیے 30 دن کا وقت ہوگا۔ انہوں نے کہا، انہیں یقین نہیں ہے کہ قصوروار پائے جانے کی صورت میں پراویت کو کس سزا کا سامنا کرنا ہو گا۔

تھائی پارلیمینٹ کے اراکین کے لیے ضابطۂ اخلاق کہتا ہے کہ وہ دوسروں کے حقوق اور آزادی کا احترام کریں اور دھمکیوں، بدنیتی کے اظہار اور دوسروں کو نقصان پہنچانے کے لیے طاقت کے استعمال سے باز رہیں۔

جمعے کو فیو تھائی پارٹی کے پیٹونگ ٹرن شیناواترا نے پارلیمنٹ سے وزیرِ اعظم بننے کے لیے ووٹ حاصل کیا جو تھائی لینڈ کے ارب پتی شیناواترا خاندان سے تعلق رکھنے والے تیسرے وزیر اعظم ہیں جس کے خلاف پراویت کا ایک تلخ ماضی ہے۔ رپورٹر کے ساتھ مذکورہ واقعہ ووٹنگ کے چند لمحے بعد پیش آیا۔

ٹیلی ویژن فوٹیج دکھایا گیا کہ ووٹنگ میں شرکت نہ کرنے والے پراویت سے پیٹونگ ٹرن کی جیت کے بارے میں ان کے خیالات پوچھے گئے جس کے جواب میں رپورٹر کو مارنے سے پہلے انہوں نے کہا، “آپ کیا پوچھ رہی ہیں؟ کیا پوچھ رہی ہیں؟”

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...