الرئيسيةکھیلپاکستان ویمن والی بال ٹیم کی کھلاڑی نے موسٹ ویلیو ایبل پلیئر...

پاکستان ویمن والی بال ٹیم کی کھلاڑی نے موسٹ ویلیو ایبل پلیئر کا اعزاز حاصل کرلیا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین والی بال ٹیم کی کھلاڑی عذرا فاروق نے مالدیپ میں منعقدہ کنگز کپ والی بال ٹورنامنٹ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موسٹ ویلیو ایبل پلیئر کا اعزاز حاصل کر لیا۔

عذرا فاروق نے اس ایونٹ میں ایم کے کلب کی نمائندگی کی اور اپنی غیر معمولی کارکردگی سے شائقین کے دل جیت لیے۔

عذرا فاروق نے نہ صرف اپنی ٹیم کو چاروں میچز میں فتح دلائی بلکہ ہر میچ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت ان کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اس ایونٹ میں عذرا فاروق نے انفرادی طور پر چھ ٹرافیاں حاصل کیں جن میں چار پلیئر آف دی میچ، ایک موسٹ ویلیو ایبل پلیئر اور ایک ٹاپ 6 پلیئر کی ٹرافی شامل ہیں۔

عذرا کی یہ کامیابیاں نہ صرف ان کے لیے بلکہ پاکستان کی خواتین والی بال کے لیے بھی ایک فخر کا باعث ہے۔

ان کی کارکردگی نے ثابت کیا کہ پاکستان میں بھی خواتین کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتی ہیں۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this