الرئيسيةTop Newsسیاسی جماعتوں سے درخواست ہے انتظامیہ کے زور کی بجائے اپنے منشور...

سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے انتظامیہ کے زور کی بجائے اپنے منشور پر الیکشن لڑیں،بلاول بھٹو

Published on

spot_img

سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے انتظامیہ کے زور کی بجائے اپنے منشور پر الیکشن لڑیں،بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں دیگر سیاسی جماعتوں سے درخواست کرتا ہو انتظامیہ کے زور کی بجائے اپنے منشور پر الیکشن لڑیں، پی پی پی کو کسی انتظامیہ کی مدد کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ ہم عوام کے زور پر الیکشن لڑتے ہیں، پاکستانی عوام پر بھروسہ کرتے ہیں جو جب بھی ووٹ استعمال کریں گے تو پھر پیپلزپارٹی کے حق میں ووٹ کریں گے اور کیوں نہ ہمیں ووٹ دیں، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو چاروں صوبوں میں غریبوں، مزدوروں، کسانوں طالب علموں کی نمائندگی کرتی ہے، ہم کسی اور کا نہیں صرف اور صرف عوام کا فیصلہ مانیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں، ’مجھے امید ہے کہ چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر یہ یقینی بنائیں گے کہ فروری میں ہونے والے الیکشن پر کوئی سوال نہ اٹھا سکے کیوں کہ پاکستان کے مسائل کا حل صاف و شفاف الیکشن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کہہ رہے ہیں جو لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، ان سے نہ پوچھا جائے، ہم سمجھتے ہیں کہ ان سے پوچھا جانا چاہیے کہ وہ کتنے لوگوں کو روزگار دے رہے ہیں اور جو سب کو جیل بھیجنے کی بات کرتا تھا آج وہ جیل میں ہے، جب وہ باہر تھے تو ایوب خان ان کا آئیڈیل تھا اور جب وہ حکومت سے باہر ہوتے ہیں تو ذوالفقار علی بھٹو بننا چاہتے ہیں۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this