
International Taekwondo Championship: Outstanding Achievement of Pakistani Martial Artists
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں پاکستانی مارشل آرٹسٹ نے ایم بی ڈبلیو انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں دو گولڈ اور دو سلور میڈل جیت لئے۔
پاکستان کے سید ابو ہریرہ شاہ اور سید ہادی جعفری نے گولڈ میڈل حاصل کئے جبکہ محمد میران اور محمد حسن نے سلور میڈلزجیتے ۔
محمد ہادی جعفری نے گولڈ میڈل میچ میں انڈونیشیا کھلاڑی کو ناک آؤٹ کیا، سید ابو ہریرہ شاہ ملایشین کھلاڑی کو شکست دیکر فائنل میں پہنچے فائنل میں مدمقابل نہ آنے کی وجہ سے واک اوور کی بنیاد پر گولڈ میڈل حاصل کیا۔
محمد میران کو فائنل میں ملائیشین حریف سے شکست ہوئی، محمد حسن انجری کی وجہ سے فائنل نہ کھیل سکے اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔