Thursday, November 28, 2024
Homeکھیلاولمپکس 2024 : مردوں کی 100 میٹر دوڑ میں نئی تاریخ...

اولمپکس 2024 : مردوں کی 100 میٹر دوڑ میں نئی تاریخ رقم

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس 2024 میں مردوں کی 100 میٹر دوڑ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی۔

مردوں کی 100 میٹر دوڑ کے سیمی فائنل میں 12 کھلاڑیوں کی ٹائمنگ 10 سیکنڈز سے کم رہی ، چار کھلاڑی 10 سیکنڈز سے کم ٹائمنگ کے باوجود فائنل میں نہ آسکے۔

اولمپکس کی تاریخ میں پہلی بار 10 سیکنڈز سے کم ٹائمنگ کے باوجود کوئی فائنل دوڑ سے محروم ہوا ہے۔

ساؤتھ افریقہ کے بنجمن رچرڈ سن 9.95 سیکنڈز، جاپان کے عبدالحکم براؤن 9.96 سیکنڈز، برطانیہ کے لوئی ہنچ کلف اور کینیڈا کے آندرے ڈی گراس 9.98 کی ٹائمنگ کے باوجود فائنل سے محروم ہوگئے۔

دوسری جانب کیریبین جزائر کے ملک سینٹ لوشیا کی جولین ایلفرڈ پیرس اولمپکس میں خواتین کی 100 میٹر دوڑ جیت کر دنیا کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ بن گئیں۔

جولین ایلفرڈ نے 100 میٹر دوڑ کا فاصلہ دس اعشاریہ سات دو سیکنڈز میں طےکیا، امریکا کی شاکیری نے سلور اور میلیسا جیفرسن نے برانز میڈل جیتا۔

Latest articles

ریفری ڈیوڈ کوٹ پر متنازع الزامات، ایف اے کی انکوائری جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن...

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بدھ کے روز...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار، شاہین نے ٹاپ پوزیشن کھو دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی...

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

More like this