Thursday, February 13, 2025
Homeپاکستانعالمی بینک 5 سال میں پاکستان کو 8 ارب ڈالر سے زائد...

عالمی بینک 5 سال میں پاکستان کو 8 ارب ڈالر سے زائد قرض دے گا

Published on

عالمی بینک 5 سال میں پاکستان کو 8 ارب ڈالر سے زائد قرض دے گا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے ملنے والے یہ فنڈز مختلف ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کے جائیں گے، پاکستان میں عالمی بینک کے تعاون سے 58 منصوبوں پر کام جاری ہے، ان منصوبوں کی مجموعی لاگت 14 ارب 80 کروڑ ڈالر ہے جب کہ پاکستان کو اب تک 6 ارب 16 کروڑ ڈالر مل چکے ہیں۔

اقتصادی امور ڈویژن کا بتانا ہےکہ عالمی بینک 2029 تک مزید 8 ارب 70 کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کرے گا، ان میں داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ فیز ون کے لیے ایک ارب ڈالر کی اضافی فنانسنگ شامل ہے جب کہ داسو ٹرانسمیشن لائن منصوبے کے لیے 70 کروڑ ڈالر قرض ملے گا، داسو ہائیڈرو پاور اسٹیج ون پروجیکٹ کےلیے 58 کروڑ 84 لاکھ ڈالر ملیں گے۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق سندھ فلڈ ایمرجنسی بحالی منصوبے کے لیے 50 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے، سندھ میں ہاؤسنگ کے منصوبے کےلیے 50 کروڑ ڈالر ملیں گے، خیبرپاس اکنامک کوریڈور منصوبے کے لیے 46 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے جب کہ کے پی کے میں ہائیڈرو اور قابل تجدید توانائی کا 45 کروڑ ڈالر کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ خیبر پختوانخوا میں اخراجات اور ترقیاتی منصوبے کےلیے 40 کروڑ ڈالر شامل ہیں اور اعلیٰ تعلیم کی ترقی کے منصوبے کےلیے 40 کروڑ ڈالر قرضہ ملے گا، پنجاب کے دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی کا 44 کروڑ ڈالر کا منصوبہ شامل ہے، تربیلا فور توسیعی منصوبے کے لیے 39 کروڈ ڈالر فنڈنگ شامل ہے، کے پی کے میں دیہی علاقوں تک رسائی کا 30 کروڑ ڈالر کا منصوبہ شامل ہے جب کہ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروجیکٹ فیز ون کےلیے 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔

Latest articles

سہ فریقی سیریز: رضوان، آغا کی سنچری، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو کراچی نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سلمان...

عمران خان نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کے...

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت...

ترک صدر کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی، رجب طیب اردوان آج رات پہنچیں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے...

More like this