Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹویمنز ایشیا کپ: پاکستان نے نیپال کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

ویمنز ایشیا کپ: پاکستان نے نیپال کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

Published on

spot_img

ویمنز ایشیا کپ: پاکستان نے نیپال کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے مطابق رنگیری دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں اتوار کو پاکستان نے ویمنز ایشیا کپ 2024 کا اپنا پہلا میچ 9 وکٹوں سےجیت لیا.

گرلز ان گرین نے گل فیروزہ اور منیبہ علی کے 105 رنز کے ابتدائی اسٹینڈ کی بدولت 11.5 اوورز میں ٹوٹل کا تعاقب کیا۔

فیروزہ نے اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری بنائی،انہوں نے 10 چوکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔

اس دوران منیبہ 34 گیندوں پر 46 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں اس دوران انہوں نے8 چوکے لگائے۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے باولنگ کرنے کا انتخاب کرتے ہوئے نیپال کو محدود رکھا فاطمہ ثنا نے پہلے ہی اوور میں سمجھنا کھڑکا (4) کو آؤٹ کیا۔

نیپال کی اننگز کی رفتار 10ویں اوور میں روبینہ چھیتری کے آؤٹ ہونے سے سست پڑ گئی جبکہ سیتا 30 گیندوں پر 26 رنز بنانے کے بعد 15ویں اوور میں آوٹ ہو گئیں۔

کبیتا جوشی اور پوجا مہاتو نے نیپال کے اسکور کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا اور 20 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر مجموعی اسکور 108 تک پہنچا دیا۔

کبیتا 23 گیندوں پر 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے مہاتو نے قیمتی 25 بنائے۔

سعدیہ اقبال نے 2 وکٹیں حاصل کیں.

اس دوران گروپ اے کے ایک اور میچ میں ہندوستان نے یو اے ای کے خلاف 78 رنز کی فتح کے ساتھ اپنی جیت کا سلسلہ بڑھا دیا۔

Latest articles

مختلف ممالک کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل اور حزب اللہ...

چیمپیئنزلیگ: رابرٹ لیوینڈوسکی کا تاریخی کارنامہ، بارسلونا کی بریسٹ کو 3-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بارسلونا نے چیمپئنز لیگ کے ایک...

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

احمد دانیال اور شاہنواز دہانی انجری کے باعث زمبابوے ون ڈے سیریز سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز...

More like this