Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹانگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز: بین اسٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ...

انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز: بین اسٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لی

Published on

spot_img

انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز: بین اسٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس مردوں کی ٹیسٹ کرکٹ میں 200 وکٹیں اور 6 ہزار رنز بنانے والے تاریخ کے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔

اس موسم گرما میں باؤلنگ میں مکمل واپسی کرنے والے اسٹوکس نے دوسری اننگز کی اپنی تیسری گیند پر کرک میکنزی (0) کو آؤٹ کر کے 200 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا۔

وہ سر گارفیلڈ سوبرز اور جیک کیلس کے ساتھ اس کارنامے کو حاصل کرنے والے واحد تیسرے کھلاڑی کے طور پر شامل ہوئے.

انگلینڈ کی ٹیم نے لارڈز میں ہونے والے میچ میں اپنا غلبہ برقرار رکھا ان کی کوششوں کا صلہ ان کے چوتھے اوور میں ملا جب اسٹوکس نے 14 رنز پر میکائل لوئس کو کیچ آؤٹ کر کے اپنی 201 ویں ٹیسٹ وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں پیدا ہونے والے آل راؤنڈر نے اگست 2018 میں ہندوستان کے خلاف اپنی 100 ویں وکٹ حاصل کی تھی، اور گھٹنے کی سرجری کے بعد ان کی باولنگ میں واپسی انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے توازن کے لیے فائدہ مند رہی ہے۔

Latest articles

چیمپیئنز لیگ: مانچسٹر سٹی کی خراب فارم برقرار، فیینورڈ کے خلاف 3-3 سے ڈرا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی نے چیمپئنز لیگ میں...

تحریک انصاف کی قیادت نے مایوس کیا: شوکت یوسفزئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی...

آرسنل کی چیمپئنز لیگ میں شاندار واپسی، اسپورٹنگ کے خلاف پانچ گول سے فتح

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آرسنل نے چیمپئنز لیگ کے اہم...

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ...

More like this