الرئيسيةپاکستانکراچی ایئرپورٹ پر 9 کلو سے زائد سونا جنوبی افریقہ اسمگل کرنے...

کراچی ایئرپورٹ پر 9 کلو سے زائد سونا جنوبی افریقہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

Published on

spot_img

کراچی ایئرپورٹ پر 9 کلو سے زائد سونا جنوبی افریقہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی نژاد جنوبی افریقہ کی ایک مسافر فیملی سے ساڑھے 9 کلو گرام سونا برآمد کیا ہے، جس کی مالیت کا اندازہ کروڑوں روپے میں لگایا گیا ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق دبئی کے راستے جنوبی افریقہ جانے والی ایک مسافر فیملی سے ساڑھے نو کلو گرام سونا برآمد کیا گیا ہے جس کی مالیت کا اندازہ 17کروڑ روپے لگایا گیا ہے، برآمد کیا گیا سونا مختلف زیورات سمیت سونے کے سکوں پر مشتمل ہے۔

کسٹمز حکام نے مسافروں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں سونے کی برآمدگی کے حوالے سے مقدمہ درج کر لیا ہے اور کروڑوں روپے مالیت کے سونے کے زیورات اور سکوں کے ساتھ سفر کے اصل حقائق کی کھوج کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے پاسپورٹ کی حامل فیملی میں 5 خواتین اور ایک مرد مسافر شامل ہیں، جن سے سامان کی تلاشی کے دوران غیر قانونی مقدار میں سونا برآمد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی پالیسی کے مطابق غیر ملکی شہری اور بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی 10 ہزار ڈالر تک کا سونا، زیورات، قیمتی اور نیم قیمتی پتھر باہر لے جا سکتے ہیں بشرطیکہ یہ ان کی طرف سے بیرون ملک سے لائے گئے زرمبادلہ کی نقدی کے بدلے خریدے گئے ہوں۔

Latest articles

قاضی فائز شتر مرغ کی طرح اپنے سر کو ریت میں دبا کر عدلیہ پر بیرونی اثرات اور دباؤ کے سامنے بے حس اور...

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس منصور علی شاہ کا فل کورٹ ریفرنس میں شرکت...

مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کے لیے تیار ہیں: پیوٹن

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس...

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)...

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ...

More like this