اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے غزہ میں ایمبولینسز قافلے پر اسرائیلی حملوں پر خوف کا اظہا رکیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں الشفاء اسپتال کے باہر ایمبولینسز کے قافلے پر اسرائیلی حملے سے انتہائی خوف زدہ ہوں.
انہوں نے کہا کہ اسپتال کے باہر لاشوں کو پڑے ہوئے دیکھنا بہت خوفناک ہے۔
جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فوری طور پراس تنازع کو روکنے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ الشفاء اسپتال کے باہر ایمبولینسز پر حملے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے جس کی تصدیق غزہ کی وزارت صحت نے کی ہے.