Skip to content
23/08/2025
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube
  • Pinterest
  • Linkedin
Urdu International

اردو انٹرنیشنل

Digital Media with a special focus on Global South

Primary Menu
  • Top News
  • پاکستان
  • سیاست نیوز
  • بین الاقوامی
  • کاروبار
  • South Asia
Watch Video
  • Home
  • دلچسپ و عجیب
  • دنیا کے5قیمتی ونیم قیمتی پتھروں میں تین نایاب قسم کے پتھر خیبر پختونخوا میں پائے جاتے ہیں
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • فیچر کالمز

دنیا کے5قیمتی ونیم قیمتی پتھروں میں تین نایاب قسم کے پتھر خیبر پختونخوا میں پائے جاتے ہیں

ویب ڈیسک Posted on 2 years ago 1 min read
5 of the world's most precious stones are found in Pakistan's Khyberpakhtunkhwa province.

Precious Stones of KP: 5 of the world's most precious stones are found in Pakistan's Khyberpakhtunkhwa province.

پشاور (اے پی پی) دنیا کے5قیمتی ونیم قیمتی پتھروں میں سے تین نایاب قسم کے پتھر خیبر پختونخوا میں پائے جاتے ہیں،ان میں زمرد سوات،شموزئی،گجر کلے،چار باغ ، کاٹلنگ مردان میں دنیا کا بہترین گلابی پکھراج (ٹوپاز)پایا جاتا ہے،ہزارہ اور کوہستان میں پیراڈاٹ،گلگت اور شمالی علاقہ سکردومیں ایکوامرین، ٹورملین پا یا جاتا ہے۔

آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ان پتھروں کا شمار دنیا کے نایاب پتھروں میں کیا جاتا ہے جو پاکستان کے شمالی علاقہ میں وافر مقدار میں موجود ہیں.

،جدید اور سا ئنسی کان کنی نہ ہونے کے باعث ان علاقوں میں قیمتی ونیم قیمتی پتھروں کی دولت ضائع ہو رہی ہے،اکثر ناتجربہ کاری کے باعث کان کنی سے یہ دولت نہ صرف ضائع ہو رہی ہے بلکہ تراش خراش کے بعد ان کی خوبصورتی بھی ماند پڑ جاتی ہے۔آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق جیمز اینڈ جمالوجیکل انسٹی ٹیوٹ میں بین الاقوامی ماہرین کی ضرورت ہے جو یہاں کے لوگوں کو پتھروں کی تراش خراش کی صحیح معنوں میں تربیت دے سکیں۔

آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن(اے پی سی ای اے)کے گروپ لیڈر معمور خان نے کہا ہے کہ قیمتی پتھروں کے شعبے کو صنعت کا درجہ دے کر پاکستان کی معیشت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے،پاکستان متنوع اور نایاب اقسام کے قیمتی پتھروں کے ذخائر کا گھر ہے جس میں ہر سال 800,000 کیرٹس روبی، 87,000 کیرٹس زمرد اور 5 ملین کیرٹس پیریڈوٹ برآمد کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ جولائی 2021 سے 30 جون 2022 کے دوران قیمتی پتھروں سے 6.77 ملین ماہرین تیار کیے گئے ہیں جبکہ اگست میں 193,132.85 امریکی ڈالراوراے پی سی ای اے کی طرف سے گزشتہ سال جولائی میں 422,004.6 امریکی ڈالرکی برآمدات کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ قیمتی پتھر ایک اہم معدنی شعبہ بن سکتا ہے اگر اسے جدید خطوط پر ترقی دی جائے، اس سے پاکستان کی خراب معاشی صورتحال کو بہتر بنانے میں نمایاں مدد مل سکتی ہے۔ معمور نے کہا کہ اے پی سی ای اے نے 2021-22 میں 4 ملین امریکی ڈالر کے قیمتی پتھروں کی برآمدات حاصل کیں.

گزشتہ تیس برسوں سے قیمتی پتھروں کے کاروبار سے وابستہ پشاور کے رہائشی ذاکر خان کا کہنا ہے کہ کچھ پتھروں کی یہاں پر قیمت چند ہزار روپوں سے زیادہ نہیں ہے، جبکہ باہر ممالک میں ان کی قیمت لاکھوں ڈالرز میں لگائی جاتی ہے۔زکراللہ کہتے ہیں کہ پاکستان میں اب بھی سینکڑوں اقسام کے مزید نایاب اور قیمتی پتھر موجود ہیں جن کے بارے میں تحقیق ، سمجھ اور مہارت کی ضرورت ہے.

About the Author

ویب ڈیسک

Administrator

Visit Website View All Posts
Tags: آسٹریلیا آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اٹلی امریکی ڈالر ایکوامرین برطانیہ پاکستان پشاور پیراڈاٹ پیریڈوٹ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ٹورملین جرمنی جم سٹونز چار باغ خیبر پختونخوا دبئی ڈاکٹر سید سرفرازعلی شاہ روبی زمرد زیورات سکردو سوات شموزئی فرانس قیمتی پتھر قیمتی دھات کاٹلنگ کوہستان گجر کلے گلابی پکھراج گلگت مائننگ مانگ مردان نایاب نایاب پتھر ہزارہ یورپی ممالک

Continue Reading

Previous: اسرائیلی حملوں سے شہید فلسطینی شہریوں کی تعداد 9,061 تک پہنچ گئی
Next: جاپان جوہری آلودہ پانی کو سائنسی اورمحفوظ طریقے سے ٹھکانے لگائے، چینی سفارتخانہ

Related Stories

ٰماگع
1 min read
  • Top News
  • آج کے کالمز
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • فیچر کالمز
  • کالمز

‎صنعتی میدان اور یونیورسٹی تعلیم میں باہمی تعاون بہت ضروری ھے

ویب ڈیسک Posted on 3 months ago
971886cca4e7210c62384fcc68111579
1 min read
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

امریکا اور برطانیہ کا مصنوعی ذہانت کے عالمی معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار

محمد سکندر Posted on 6 months ago
gfhgh
1 min read
  • Top News
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

دبئی میں شمسی توانائی سے چلنے والی جدید ریل بس سروس کا آغاز

محمد سکندر Posted on 6 months ago

You may have missed

ٹرمپ کا جال
1 min read
  • Asia Pacific
  • Politics
  • آج کے کالمز
  • امریکہ
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

ٹرمپ کا جال

ویب ڈیسک Posted on 1 week ago
Historic Pak-US trade deal reached
1 min read
  • South Asia
  • Top News
  • امریکہ
  • انڈیا
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • تازہ ترین

پاک-امریکہ تجارتی معاہدہ طے پا گیا:بھارت کے لیے ایک اور سفارتی دھچکا

معصومہ زہرہ Posted on 3 weeks ago
Malala turns her fight for equality to women in sports
  • Top News

ملالہ یوسفزئی کا عالمی سطح پر خواتین کے کھیلوں میں سرمایہ کاری کا اعلان: رپورٹ سی این این اسپورٹس

معصومہ زہرہ Posted on 2 months ago
India fail in narrative war
  • Top News
  • آج کے کالمز
  • اسرائیل
  • اسرائیل ایران جنگ
  • امریکہ
  • انڈیا
  • ایران
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • کالمز
  • مشرق وسطیٰ

بھارت بیانیے کی جنگ میں ناکام ، امریکہ کی اسرائیل کی مکمل حمایت ،عاصم منیر کا خیر مقدم ،مگر دہلی سے تحمل کا مطالبہ

معصومہ زہرہ Posted on 2 months ago
August 2025
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Jul    

اتجاه الموضة

Politics Top News Top News آج کے کالمز اسرائیل اسرائیل ایران جنگ اسرائیل حماس جنگ افغانستان الیکشن 2024 امریکہ انوار الحق کاکڑ انٹرنیمنٹ انڈیا اہم خبریں ایران بلاول بھٹو زرداری بنگلہ دیش بین الاقوامی تازہ ترین تحریک انصاف جماعت اسلامی جمعیت علمائے اسلام حزب اللہ دلچسپ و عجیب دہثت گردی سائنس اور ٹیکنالوجی سراج الحق سعودی عرب سپریم کورٹ عمران خان فلسطین فٹ بال لبنان مشرق وسطیٰ معیشت مولانا فضل الرحمن نوازشریف پاکستان پاکستان مسلم لیگ پیپلز پارٹی چین کاروبار کالمز کرکٹ کھیل

  • ٹرمپ کا جال
  • پاک-امریکہ تجارتی معاہدہ طے پا گیا:بھارت کے لیے ایک اور سفارتی دھچکا
  • ملالہ یوسفزئی کا عالمی سطح پر خواتین کے کھیلوں میں سرمایہ کاری کا اعلان: رپورٹ سی این این اسپورٹس
  • بھارت بیانیے کی جنگ میں ناکام ، امریکہ کی اسرائیل کی مکمل حمایت ،عاصم منیر کا خیر مقدم ،مگر دہلی سے تحمل کا مطالبہ
  • بھارت میں مسلمانوں کی جبری ملک بدری کی رپورٹس منظر عام پر
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube
  • Pinterest
  • Linkedin
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube
  • Pinterest
  • Linkedin
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.