عماد وسیم نے ملتان سلطانز کے خلاف فائنل کے دوران پی ایس ایل میں تاریخ رقم کر دی
اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے پیر کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ملتان سلطانز کے خلاف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9کے فائنل کے دوران تاریخ رقم کر دی۔
35 سالہ عماد پی ایس ایل فائنل میں پانچ وکٹیں لینے والے پہلے کھلاڑی بن گئے بائیں ہاتھ کے اسپنر نے اپنے چار اوور کے اسپیل کو 5-23 کے اعداد و شمار کے ساتھ ختم کیا۔
انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں دو وکٹیں لے کر ان فارم یاسر خان اور ڈیوڈ ولی کو ہٹا کر اننگز کا شاندار آغاز کیا۔
عماد، جنہوں نے 2020 میں کراچی کنگز کو پی ایس ایل کے اعزاز تک پہنچایااس سیزن میں اسلام آباد کے سب سے اہم کھلاڑی رہے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی ٹیم کے لیے تین ضروری میچوں میں کامیابی حاصل کی۔
وہ پی ایس ایل 9 میں اعلیٰ سطح پر کارکردگی کا مظاہرہ کر تےرہے ہیں اور ملتان سلطانز کے خلاف ان کے لازمی جیتنے والے گروپ میچ میں اسلام آباد کے اہم کھلاڑی تھے انہوں نے پہلے ایلیمینیٹر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 3-12 کا عالمی معیار کا اسپیل کروایا اورایلیمینیٹر میں پشاور زلمی کے خلاف 59 رنز بنائے .